اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطا بق زلزلے کا مرکز چلی کے شہرکے قریب سمندر میں میں تقریباً ساٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی ۔یو ایس پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چلی ، ایکواڈور ،پیرو، کولمبیا ،انٹارکٹیکا،پاناما اور کوسٹا ریکاکے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے ۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلہ صبح ساڑھے پانچ بجے آیا جس کے جھٹکے دس سے تیس سیکنڈ تک جاری رہے ، زلزلے سے دارالحکومت سان تیاگو میں عمارتیں لرز گئیں اور کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔
فی الوقت زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ارجنٹائن میں بھی محسوس کئے گئے
152/